Articlesاسلامک آرٹیکلز

ایک نماز پچھلے تمام صغیرہ گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ

 ایک نماز پچھلے تمام صغیرہ گناہوں کی
مغفرت کا ذریعہ
!

AVvXsEhiT5FhIPl cwcGKUxjJ VQ3GSSPYiqfvmUP8DXGyyDIGVTXoD6Qpg8vnoZ N0Np9 U8p kHzvNFAmtMNKqj5lrRxgRXbF7CYu0FVfLPmoTdMlCfj16NkonO4v B0lgaLZKy0Opr42DjXMmbbHpJMDp7eG SwXzuuk9cL5WhXbW3lVCNJasNMRT uItOg=s320


حضور نبی کریم علیہ التحیۃ والتسلیم نے
فرمایا کہ بندے کی ایک نماز جو انتہائی خلوصِ نیت و قلب اور خشوع وخضوع کے ساتھ
ادا کی گئی تو وہ ایک نماز اس بندے کے پچھلے تمام صغیرہ گناہوں کی مغفرت کا ذریعہ
بن جاتی ھے۔

نماز آنکھوں کی ٹھنڈک ،دلوں کی تسکین اور
رب العالمین سے ملاقات کا ایک ذریعہ ھے۔

ہمارے آقا کریم معراج پہ تشریف لے کے گئے
،سارے پردے ہٹا دئیے گئے ،فاصلے مٹا دئیے گئے،دیدار بھی ہوتا رہا اور راز و نیاز کی
باتیں بھی ہوتی رہیں مگر واپسی پہ اپنی امت کے لیے جو تحفہ لیکر آۓ وہ تحفہ امت کے
لیے معراج تھا الصلاۃ معراج المومنین۔یہی تحفہ رب العالمین کے دیدار اور اس سے
کلام کا ایک ذریعہ تھا۔

نماز کی فضیلت تو ایک طرف رہی جس نماز کے لیے
وضو کیا جاتا ھے اسی وضو کے اندر بندہ اپنے رب سے دنیا و آخرت کی بھلائی کو مانگ لیتا
ھے۔

کلی کرتے وقت کہتا ھے

 اللھم اعنی
علی تلاوۃ القرآن و ذکرک و شکرک و حسن عبادتک
۔

ناک میں پانی ڈالتے وقت کہتا ھے

 اللھم
ارحنی رائحۃ الجنۃ ولا ترحنی رائحۃ النار۔

چہرے کو دھوتے وقت کہتا ھے

 اللھم بیض
وجھی یوم تبیض وجوہ و تسود وجوہ۔

دائیں بازو کو دھوتے ہوتے ہوۓ کہتا ھے

 اللھم
اعطنی کتابی بیمینی و حاسبنی حسابا یسیرا۔

بائیں بازو کو دھوتے وقت کہتا ھے

 اللھم لا
تعطنی کتابی بشمالی ولا من ورائی ظھری۔

 

سر کا مسح کرتے وقت کہتا ھے

 اللھم
اظلنی تحت عرشک یوم لا ظل آلا ظل عرشک۔

گردن کا مسح کرتے وقت کہتا ھے؎

 اللھم اعتق
رقبتی من النار۔

دائیں پاؤں کو دھوتے وقت کہتا ھے

اللھم ثبت قدمی یوم تزل الاقدام۔

بائیں بازو کو دھوتے وقت کہتا ھے

 اللھم اجعل
ذنبی مغفورا و سعیا مشکورا و تجارتی لن تبور۔

                                      الغرض اس
وضو کے اندر بندہ دنیا کی کامیابیاں و سرفرازیاں فلاح دارین ،جنت میں ٹھکانہ دوزخ
سے نجات کا پروانہ ہر ایک چیز اسی وضو کے اندر ہی مانگ لیتا ھے ۔

مولا سے اپنے ملتا ھے بندہ نماز میں

اٹھ جاتا ھے جدائی کا پردہ نماز میں

مولا میں اور بندے میں رہتا نہیں
حجاب

بے پردہ ھے تجلی مولا نماز میں۔

admin

My mission is to promote the love of our beloved prophet Hazrat Muhammad ﷺ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button