سخرلکم ما فی السموت والارض
سخرلکم ما فی السموت والارض
مومن خداے لم یزل کا دست قدرت کیسے بنتا
ھے؟
شاعر مشرق حکیم الامت مفکر اسلام عظیم عاشق
رسول علامہ محمد اقبال رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ھیں بندہ مومن اللہ تعالیٰ کی
ذات پہ کامل یقین کے ساتھ خداۓ لم یزل کا دست قدرت بن جاتا ھے ،یقین کی دولت ایک ایسی
دولت ھے کہ جس کی وجہ سے بندہ مومن کی زاویہ
نگاہ بدل جاتی ھے وہ ہر شئے کو ایک نئے انداز سے دیکھتا ھے۔
اور اس کی ایک عظیم مثال غزوہ بدر ھے کہ ایک
طرف تین سو تیرہ تھوڑے سے سازو سامان کے ساتھ ھیں جبکہ دوسری طرف ایک ہزار کثیر
سامان کے ساتھ ھے مگر ایک طرف یقین کا محور و مرکز اللہ رب العالمین کی ذات تھی تو
دوسری یقین کا محور و مرکز کثیر تعداد اور سازو سامان ھے ۔
رب العالمین کی
ذات پہ یقین کی دولت نے ہی مٹھی بھر مجاہدین اسلام کو کھجوروں کی ٹہنیاں اور
اونٹوں کی پسلیاں لے کر میدان جنگ میں کودنے میں مجبور کیا۔
پھر ہوا ایسا کہ ان مجاہدین نے یقین کی
بدولت دشمنان اسلام کو شکست سے دو چار کر کے ایک ایسی عظیم تاریخ رقم کی کہ رہتی
دنیا تک اس کی مثالیں دی جائیں گی۔
جب بھی
قرآن کی تلاوت کی جاۓ گی مومن کو خداے لم یزلکا دست قدرت ثابت کرنے والی آیت وما
رمیت اذ رمیت ولکن اللّٰہ رمی کے ترانے بھی الاپے جائیں گے۔
اور یہی وہ دست بازو تھا کہ جس کے متعلق
علامہ اقبال نے فرمایا
کوئی اندازہ کر سکتا ھے اس کے زور
بازو کا
نگاہ مرد مومن سے بدل جاتی ھیں تقدیریں
خدا کی ذات پہ یقین کی دولت آج اس کائنات
کے اندر ہر قسم کی تنگیوں ،پریشانیوں،مصیبتوں ،دکھوں اور غموں کو ختم کر نے کا
مداوا بن سکتی ھے۔آج اگر خدا کی ذات پہ یقین کامل پیدا ہوجاۓ تو دنیا کا کوئی بھی
ظالم ،جاگیردار ،ٹھیکیدار ،زمیندار ،وڈیرا چاہے وہ مسلمان ہو چاہے کافر تمہیں
نقصان نہیں پہنچا سکتا۔
بس خدا کی ذات پہ یقین رکھو معیشت اور
کاروبار کے اندر خسارے کا خوف نہیں رھے گا، دشمنان اسلام تمہارے سامنے گھٹنے ٹیک
جائیں گے اور کبھی تمہارے سامنے کھڑا ہونے کی جسارت نہیں کر پائیں گے۔غربت کی حالت
میں بھی بھوکے رہنے کا خوف ختم ہو جاے گا ،حتی کہ فرشتے بھی تیری مدد کو آ پہنچیں
گے۔
فضاۓ بدر پیدا کر فرشتے تیری نصرت کو
اتر سکتے ھیں گردوں سے قطار اندر
قطار اب بھی
خدا کی ذات پہ یقین کی بدولت آج بھی محمد بن
قاسم ، طارق بن زیاد ، سلطان صلاح الدین ایوبی جیسے بہادر اور نڈر انسان کشمیر ،
فلسطین ،برما وغیرہ کے مظلوم لوگوں کے غموں کا مداوا کر سکتے ھیں۔