All PostsArticles

سلطان سلیم دوم کی نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں لکھی گئ نعت

fmisa6dcegmydazg8zlu
سلطان سلیم دوم کی حضرت محمدﷺ کی تعریف میں لکھی گئی نعت:
سلطان سلیم دوم، سلطان سلیمان اول کے جانشین بیٹے اپنے والد کی طرح اپنے دور کے عظیم شاعر تھے. انہوں نے اپنے تخلیص “سلیمی” استعمال کرتے ہوئے بہت عمدہ شاعری کی. اس شاعری میں باضابطہ طور پر فخر کائنات حضرت محمدﷺ کی تعریف میں لکھے گئے اشعار پائے جاتے ہیں. آپ کی تمام شاعری آپ کی مذہبی طبیعت کو ظاہر کرتی ہے. (اور ایک مغربی مؤرخ ہیں کہ آپ پر طرح طرح کے الزامات لگاتے ہیں).
ہم ایک نعت بمعہ اردو اور انگریزی ترجمعہ پیش کر رہے ہیں. خالص عثمانی ترکی زبان میں نعت موجودہ تصویر میں دی گئی ہے.

اردو ترجمہ:a
اے رسولِ مجتبٰیﷺ میری رہائی کی شفاعت کیجیئے.
میں عاجز بندہ، میں گنہگار، میرے دل میں آپکی (محبت کے) سوا کوئی نہیں.

اللہ نے یہ تخت اپنے اس بندے کو دے دیا ہے
حالانکہ میں گناہگار اس کے لائق نہیں، یہ اس کا احسان اور عطا ہے.

میں عاجز، پر عیب ہوں،نافرمان اور عاصی (گنہگار) غلام ہوں.
اگر آپ نے مجھ پر رحم نہ کیا، اے شاہِ رُسُلﷺ، تو میرا حال فنا ہو جائے گا.

مجھے اور کسی سے لطف و احسان کی امید نہیں، کون میری شفاعت کرے گا؟
یہ سلیمی (اپنی شفاعت کے لیئے) ضرور آپ کی منت کرے گا، اے خدا کی راہ دکھانے والے!

English Translation:
O chosen messenger of God
Grant me your liberating intercession
I am a helpless, sinful slave
O you whose love resides alone in my heart
God bestowed this throne on his subject,
While I, being sinful, I am unworthy of this bountiful gift
I am helpless, filled-with-flaws.
Sinful and disobedient is this subject of yours
If you grant no mercy O Shah of the Messengers,
My condition shall be miserable
Would I ever abandon hope of your grace and favour,
Who else could have mercy on me?
This Selimi will surely beseech you to intercede for him,
O Guider to the path of God.

admin

My mission is to promote the love of our beloved prophet Hazrat Muhammad ﷺ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button