سلطنتِ مغلیہ میں میلادِ رسول ﷺ :-
مغل دور میں میلادِ نبی ﷺ کے دن پر کیا کیا جاتا تھا؟ مشہور تاریخ دان باداؤنی لکھتا ہے کہ
“مغلوں کے لیئے میلادِ رسول ﷺ ایک مکمل ذاتی تقریب ہوا کرتی تھی. جس میں تلاوتِ قرآن کی جاتی, نعتیں پڑھی جاتیں اور نبی کریم ﷺ کے دور کے واقعات کو یاد کیا جاتا”.
وہ مزید لکھتا ہے..
“میلاد کے دن غریب لوگوں کو کھانا اور رقم بھی تقسیم کرنے کے مناظر ہوتے تھے. میلاد کے لیئے خصوصی شاعری پڑھی جاتی تھی. نبی کریم ﷺ کر تعریف کی جاتی تھی. اور مدینہ کے لیئے محبت بیان کی جاتی تھی.”
مغل حکمران شاہ جہاں خود میلاد اور حضرت محمد ﷺ کی پیدائش کا دن کی تقریبات کے نگران ہوتے. شاہ جہاں درویشوں, علماء اور معزز لوگوں کے ہمراہ خصوصی دعا میں شریک ہوتے.
حوالہ جات…
Time in early modern Islam : Calendar, ceremony, and chronology in the Safavid, Mughal, and Ottoman empires, by Stephen P Bakes.
The Empire of the Great Mughals: History, Art and Culture, by Annemarie Schimmel