صبح بہاراں کی کیفیت کا ایک منظر
صبح بہاراں کی کیفیت کا
ایک منظر “
👈بارہ ربیع الاول کی سہانی صبح کا وقت تھا ، در حضو ضیاء
الامت کی چوکھٹ پہ آپ کی نگاہ ناز کے
بالکل سامنے بیٹھنا نصیب ہوا، ابر کرم کی برسات تھی، اور سٹیج پہ کئ حسین و جمیل ،
نور مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ وسلم سے منور
، کلیوں کی طرح کھلے ہوۓ اور پھولوں کی طرح مہکتے ہوۓ چہرے نظر آ رھے تھے۔
👈اور سب سے بڑھ کر خوش قسمتی کی بات یہ ھے کہ غلاف میں لپٹے
ہوۓ موۓ مبارک مصطفیٰ ، گیسوۓ مصطفیٰ ، زلف عنبریں، کا انتہائی قرب نصیب تھا ایسے
معلوم ہوتا تھا کہ والیل اذا سجی ، والیل اذا یغشی والی زلفوں کا موۓ مبارک اس
دربار میں بیٹھے ہوۓ تمام عشاق مصطفیٰ کا مشاہدہ فرمارہاھے۔
👈پھر ان پرنور ساعتوں میں ایک ثناء خوان مصطفیٰ علامہ محمد
عمیر زبیر صاحب جب حضرت حسان کی سنت ادا
کرنے کے لیے تشریف لاۓ تو محفل میں ایک عجیب سی کیفیت طاری ہوئی اور ایسے معلوم ہو
رہا تھا کہ حضور سرور کائنات صلی اللّٰہ علیہ وسلم اس محفل پہ ایک خاص نظر کرم فرما
رھے ھیں۔اور اس وقت ہماری اس محفل کی قبولیت کے آثار نظر آتے تھے۔
👌سبحان اللّٰہ! علامہ عمیر زبیر صاحب جن کا چہرہ مبارک سنت مصطفیٰ سے جگمگا رہا تھا
، آنکھیں بند کرکے پیارے آقا کریم علیہ
التحیۃ والتسلیم کی بارگاہ میں التجاؤں کے نذرانے پیش کرتے ہوۓ ، ایسے با ادب طریقے
سے کھڑے ہوکر سامعین کے دلوں کو پیارے آقا کریم کی محبت سے سر شار فر ما رھے تھے
کہ جیسے حضرت حسان رضی اللہ عنہ تاجدار ختم نبوت کی بارگاہ میں صحابہ کرام علیھم
الرضوان کے دلوں کو مسرور فرمایا کرتے تھے۔نہ زرق و برق لباس تھا ، نہ بیوٹی پارلر
سے تیار کیا ہوا جسم تھا ، اور نہ ساتھ آلات موسیقی تھے بلکہ انتہائی سادہ اور سنت
کے مطابق لباس میں ملبوس اپنی کوئل جیسی میٹھی آواز ، پرسوز و گداز لہجے میں حضور
اقدس و اطہر کی بارگاہ میں التجاؤں کے نذرانے پیش کر رھےتھے تو محفل میں ہر ایک
آنکھ اشکبار تھی ، دل کے اندرخوشیوں کے سمندر لبریز تھے
ہر ایک کے لبوں پہ یہی
پکار تھی کہ
🌹فلک کے نظارو زمیں کی بہارو
سب عیدیں مناؤ حضور
آگئے ھیں۔
🌷🌷
👈اس سہانی صبح محفل میں جو سماں پیدا ہوا ، پہلے کبھی ایسے
سماں کو دیکھنا نصیب نہ ہوا تھا۔ پر کیف، پر سرور ، دلوں سے ہر قسم کی مایوسیوں کو
نکال کر یقین کی دولت پیدا کرنے والا منظر تھا۔
🤲میں دعا گو ہوں کہ اللہ کریم عمیر بھائی کی آواز میں مزید
کشش ،لہجے میں مزید سوز وگداز ، زبان میں مزید چاشنی ، مٹھاس اور تاثیر ، عمل میں
مزید برکت ،علم میں مزید اضافہ اور عمرمیں مزید برکت عطا فرماۓ ۔اور اللہ کریم ھمیں ایسے ثناء خوان مصطفیٰ
عطا فرماۓ کہ جن کے کردار و گفتار سے سنت مصطفیٰ کی جھلک نظر آتی ہو۔اور جن کا
کلام ایسے انداز میں ہو کہ وہ ھمیں فلمی گانوں کی بجاۓ محمد مصطفیٰ صلی اللّٰہ علیہ
وسلم کی بارگاہ میں کھینچ کے لیجاۓ۔
👈آئیے آپ سب بھی تنہائی اور اندھیرے میں بیٹھ کے دلوں کو
بارگاہ مصطفیٰ میں متوجہ کر کے اس التجا کو سماعت فرمائیے۔