Articlesاسلامک آرٹیکلز

عاشق صادق ،پاسبان ختم نبوت تک فیضان کس کا اور کیسے پہنچا

 

عاشق صادق ،پاسبان ختم نبوت تک فیضان
کس کا اور کیسے پہنچا

AVvXsEgNsTpaQhus2PErT58eYwFFR6HHqE0LldZg0ehRQcenrusG joUogWHsA RAvvRiUAGv87EPzhXASbAk SynRoIOpccct cN



جب بھی ہم آقا کریم علیہ التحیۃ والتسلیم
کے پیارے اصحاب کی زندگیوں کا مطالعہ کرتے ھیں تو ہر لحاظ سے صدیق اکبر نمایاں نظر
آتے ھیں، صدیق اکبر نے حضور کی عزت و ناموس کی خاطر کیا کچھ برداشت نہ کیا
،دکھوں،غموں،مصیبتوں،پریشانیوں نے ہر طرف سے گھیر لیا ،آپ کو رسی کے ساتھ باندھ کر
گھسیٹا گیا ، مار مار کر لہولہان کر دیا گیا،

                                            عتبہ
نے آپ کے چہرے مبارک پر جوتے مارے جس کی وجہ سے آپ کے چہرے پہ سوجن ہوگئ اور کپڑے
میں لپیٹ کر دھواں دیا گیا یہاں تک کہ آپ بے ہوش ہوگئے غار ثور میں جاکے سانپوں کے
ڈنگ کھاۓ مگر حضور کے ساتھ عزت و وفاداری نہ چھوڑی جب بھی ہوش میں آتے پوچھتے ما
فعل رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم میرے محبوب کی حالت کیسی ھے ،صدیق اکبر کا یہی
فیض عزت و وفاداری حضور کے نام پہ مر مٹنے کا جذبہ ،صبر و استقلال ،عزم و ہمت سب
کچھ آپ کے بڑے صاحب زادے حضرت عبدالرحمان بن ابی بکر تک پہچا ،پھر یہی فیضان چلتے
چلتے آپ کی چالیسویں پشت میں آپ کے بیٹے الحاج خواجہ محمد عبد الواحد صدیقی
المعروف حاجی پیر صاحب( جہلم پاکستان ) تک پہچا یہ وہ مرد مجاہد تھے کہ جن کو عاشق
صادق ،پاسبان ختم نبوت ،محافظ ناموس رسالت ،قائد ملت اسلامیہ ،امام غیرت و حمیت عظیم
محدث و مفکر قبلہ باباجی کا شیخ و مربی اور پیر بننے کا شرف حاصل ہوا پھر ان کا فیض
قبلہ باباجی تک پہنچا ،آپ اکثر فرمایا کرتے تھے کہ مجھے جو کچھ بھی ملا میرے شیخ
کامل سے ملا۔

                               اور پھر اس مرد
مجاھد نے مرید ہونے کا حق ادا کیا کہ اسلام مخالف ہر فتنے کے خلاف علم جہاد بلند کیا
،یورپین ممالک نے گزشتہ دو دہائیوں سے میرے آقا کی ناموس پہ حملے کیے مگر مسلم
حکمران اپنی شخصی اور معاشی کمزوریوں کی بناء پر عملی کردار تو ایک طرف رسمی طور
پر مذمت کے طور پر بیان جاری کرنے کی ہمت بھی نہیں رکھتے تھے،اور عالم اسلام کی
اکثریت کا خیال تھا ہم ہزاروں میل دور بیٹھ کر یورپ ممالک کا کیا بگاڑ سکتے ھیں
مگر قبلہ امیر المجاھدین یہ سب کر کے دکھایا اور فرمایا کہ اگر آج بھی مسلمان اللہ
کے دین کے لیے کھڑے ہو جائیں تو آج بھی اللہ تعالیٰ کی مدد ضرور آۓ گی

               وہ مرد مجاہد کہ جس کی ایک للکار
سے پورا عالم کفر کانپ اٹھا اور یورپ کی دجالی قوتیں اپنے فیصلے بدلنے پہ مجبور ہو
گئ تھی اور اقتدار کے نشے میں حکمرانوں کی نیندیں اڑ گئیں اور خواب غفلت میں سوئ
ہوئ امت جاگ اٹھی ،

               اس بابے کی غیرت ایمانی کو دیکھ
کر فریڈم پارٹی کے رہنما گیرٹ ویلڈر نے گستاخانہ خاکے منسوخ کر دئیے تھے اور کہا
تھا کہ

To avoid the risk of victoms from Islam violence
, I have decided to cancel the carton competition.

پھر یہی جذبہ ،ہمت و بہادری اور حضور کے
نام پہ مر مٹنے کا حوصلہ بابا سے بیٹے کی طرف پہچا کہ جس کی ایک للکار سے پورا
عالم کفر کانپ رہا ھے۔

اللہ کریم حضور کے ان غلاموں کی حفاظت
فرماے جو روزے کی حالت میں کڑکتی دھوپ اور برستی شیلنگ اور تیزاب کے باوجود بھی
علم اسلام بلند کیے ھوۓ ھیں۔

admin

My mission is to promote the love of our beloved prophet Hazrat Muhammad ﷺ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button