فضائل ومسائل قربانی قربانی کرنے کا ثواب قربانی کہاں سے ثابت ہے
![]() |
فضائل ومسائل قربانی قربانی کرنے کا ثواب قربانی کہاں سے ثابت ہے |
علوم اسلامیہ پنجاب دانش سکول اینڈکالج جنڈاٹک
موضوعات:
- قربانی کیاہے؟
- قربانی کاوقت؟
- قربانی کا نصاب؟
- قربانی کے وجوب کی شرائط
- جانورں کی عمریں
- جانوروں کے عیوب
انتساب
اس ہستی پاک کے نام جسے وجہ تخلیق کائنات، محسن انسانیت اور رحمت للعالمین
علم کے عظیم القابات سے نوازا گیا۔
جن کے دامن کرم میں آئے بغیر مجھ جیسے ناچیز کی حیثیت ہی کیا ہے
احقر العباد: محمد صدیق دانش
07 ذی القعدہ 1442ھ
جمعة المبارک، بمطابق 18 جون
2021
[بسم اللہ الرحمن الرحیم]
فضائل و مسائل قربانی
ترتیب و تدوین : پروفیسر مفتی محمد صدیق دانش
علوم اسلامیہ پنجاب دانش سکول اینڈ کا جند ، انیک
بسم الله الرحمن الرحيم
قربانی شعائر اسلام میں سے ہے جو نہ صرف اسلام بلکہ کسی نہ کسی صورت میں بقیہ امتوں
میں بھی رہی ہے۔ لیکن جو اہمیت اور خوبصورتی اسلام میں قربانی کو حاصل ہے وہ کسی اور
مذہب میں نہیں۔ الله تعالی نے قرآن پاک پارہ نمبر 17 سورة ان آیت نمبر 34 میں
ارشاد فرمایا: ولكل أمة جعلنا منسکا ليذكروا اسم الله على ما
رزقهم من بهيمة الأنعام فالهم إلہ واجد فله أسلمو وبش
المخبتين. (پ17، سورقان:34)
ترجمہ اور ہر امت کے لئے ہم نے مقرر فرمائی ہے ایک قربانی تا کہ وہ ذکر کریں اللہ تعالی
کے پاک نام کا، ان بے زبان جانوروں پر دن کے وقت جو الله تعالی نے انہیں عطا فرمائے
ہیں۔ پس تمہارا خداخدائے واحد ہے تو اس کے آگے سر جھکاو ، اور اے محبوب صلی اللہ
علیہ وسلم آپ مشر دو سنایئے تواضع کرنے والوں کو۔
گویا الله تعالی اس آیت مبارکہ کے اندر ارشاد فرمارہا ہے اے امت محمدیہ صلی الله علیہ
وسلم جانوروں کی قربانی کا حکم صرف تمہیں ہی نہیں دیا گیا کہ تم سے پہلے جتنی بھی
ہدایت یافت امتیں گزری ہیں ان سب کو یہ حکم دیا گیا تھا : منسک کا معنی امام مجاہد